بہادرپورہ زون میں ایس ایس سی امتحانی مراکز میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 30 مئی (راست) ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ زون مسٹر وی وینو گوپالہ چاری کے بموجب تلنگانہ ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 8 جون سے ہوں گے۔ سابق میں بہادرپورہ زون میں50 امتحانی مراکز تھے۔ تاہم اب جملہ 100 امتحانی مراکز پر امتحانات منعقد ہوں گے۔ اس ضمن میں اولیائے طلباء سے گزارش کی جائے گی کہ کسی بھی دشواری کیلئے دفتر ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ زون واقع گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء پر شخصی طور پر صبح 10:30 تا شام 5 بجے ربط کریں۔ طلبہ کو ہال ٹکٹ کے نمبر کے ساتھ رجوع ہونے کا بھی مشورہ دیا۔