بہادر شاہ ظفر کے مزار پر چادرگُل

   

اجمیر، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے اجمیر شریف میں خصوصی طور پر تیار کی گئی چادر میانمار میں آخر مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کے مزار پر چڑھائی گئی۔خواجہ صاحب کی انتظامیہ درگاہ کمیٹی نے ضلع کلکٹر شیو موہن شرما کے ہدایت پر یہ چادر تیار کرکے سفارتخانے کو سونپی تھی۔ بہادر شاہ ظفر کے مزار پر اس چادر کو ہندوستانی سفارت کار سوربھ کمار نے پیش کیا۔ آخری مغل حکمراں کے 157 ویں عرس کے موقع پر عرس کمیٹی کے چیئرمین کی خصوصی فرمائش پر یہ چادر اجمیر میں تیار کرائی گئی تھی۔