بہادر پورہ تا آرام گھر کاٹے گئے درختوں کو نئی زندگی

   

حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت ترقی کے ساتھ سرسبز و شاداب ( سبزہ زار ) کو فروغ دینے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے اور شہر حیدرآباد میں سڑکوں کی توسیع، فلائی اوورس کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بہادر پورہ سے آرام گھر تک ٹریفک مسائل کی یکسوئی کیلئے فلائی اوورس تعمیر کئے جارہے ہیں جس کیلئے سڑک کے دونوں جانب موجود جھاڑوں کو کاٹا جارہا ہے۔ جھاڑوں کو کاٹ کر ضائع کرنے کے بجائے کاٹے گئے جھاڑوں کو شمس آباد ایرپورٹ P7 کارگو روڈ پر دوبارہ زمین میں لگاتے ہوئے انہیں نئی زندگی دی جارہی ہے، اور یہ کوشش کامیاب بھی ہورہی ہے۔ جس طرح شہر میں ٹریفک مسائل کی یکسوئی کیلئے سڑکوں کی توسیع اور فلائی اوورس کی ضرورت ہے اسی طرح شہر میں آب و ہوا کو صاف و شفاف رکھنے کیلئے جھاڑوں کی بھی اتنی ہی ضرورت ہے۔ تلنگانہ حکومت نے شجرکاری کیلئے ہریتا ہرم پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ ریاست میں جنگلات اور سرسبزی و شادابی کو فروغ دینے کیلئے خصوصی منصوبہ تیار کیا ہے جس سے ریاست میں 7 سال کے دوران 6 فیصد جنگلات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ ن