بہادر پورہ فلائی اوور کا آج افتتاح

   

حیدرآباد : 18اپریل ( سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ منگل 19اپریل کو بہادر پورہ فلائی اوور کا افتتاح کریں گے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان کے حصہ کے طور پر 69 کروڑ روپئے کی لاگت سے بہادر پورہ فلائی اوور کی تعمیر عمل میں لائی گئی جو690میٹر طویل ہے ۔ بہادر پورہ فلائی کے افتتاح سے مقامی عوام کو آمد و رفت میں بہت سہولت ہوگی ۔ اس فلائی اوور کے افتتاح کا طویل عرصہ سے مقامی عوام کو انتظار تھا ۔