بہادر پورہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ

   

حیدرآباد ۔ 20اپریل ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم پولیس بہادر پورہ اس شخص کی دوسری بیوی پر شبہ کا اظہار کررہی ہے ۔ جو کل رات انہی کے ساتھ موجود تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40سالہ سید اسحاق جو اسد بابا نگر علاقہ کے ساکن اسمعیل کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص کل رات اس کے مکان میں شدید زخمی اور تشویش ناک حالت میں دستیاب ہوا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ پولیس بہادر پورہ کے مطابق اسحاق جو پیشہ سے تاجر تھا اور وہ پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد یہ خاتون سے دوسری شادی کرلیتھی اور اسی کے ساتھ رہتا تھا ۔ پولیس کے مطابق کل رات میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا ۔ اسحاق کو بستر سے گرنے کے سبب ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ اس شخص کے گلے پر نشانات اور ہاتھوں پر گہرے زخم پائے گئے ۔ پولیس بہادر پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔