حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر میں شدید اور موسلادھار بارش کے سبب بہادر پورہ علاقہ میں ایک مکان منہدم ہونے سے ضعیف خاتون فوت ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق محمود نگر کشن باغ کے علاقہ میں آج شام 7 بجے یہ حادثہ پیش آیا جس میں 65 سالہ خاتون فوت ہوگئیں۔ مکان کا ایک حصہ منہدم ہونے سے زخمی خاتون کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر بہادر پورہ مسٹر درگا پرساد نے بتایا کہ پولیس بہادر پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔