بہادر پورہ میں تمباکو اشیاء ضبط

   

حیدرآباد ۔ کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون نے بہادر پورہ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے تمباکو اشیاء کو ضبط کرلیا۔ انسپکٹر پولیس ساوتھ زون ٹاسک فورس مسٹر راگھویندرا نے بہادرپورہ پولیس کے ساتھ کارروائی میں ریگل اسٹور بہادر پورہ چوراہے پر دھاوا کیا اور مرزا رحمت بیگ 35 سالہ ساکن دبیرپورہ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضہ سے 3 لاکھ روپے مالیتی زردہ، تمباکو اشیاء، پیالیس سگریٹ، میراج گٹکھا، ساگر گٹکھا و دیگر اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے بہادرپورہ پولیس کے حوالہ کردیا۔