حیدرآباد۔/29 مئی، ( سیاست نیوز) بہادر پورہ علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد عبدالرشید ساکن مصطفی نگر مائیلار دیو پلی اتوار کی دوپہر میرعالم فلٹر بیڈس کے پاس سڑک عبور کررہا تھا کہ وہاں سے گذرنے والی تیز رفتار ٹپر گاڑی نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور برسر موقع فوت ہوگیا۔ پولیس بہادر پورہ نے محمد عبدالرشید کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور گاڑی ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ب