بہادر پورہ میں سڑک حادثہ ، لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد ۔22۔نومبر (سیاست نیوز) بہادر پورہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 17 سالہ پریم گوڑے جوچار محل علاقہ کا ساکن تھا ۔ 17 نومبر کو اپنے ساتھی ہریش دوبے کے ساتھ موٹر سیکل پر راجندر نگر جارہا تھا کہ کشن باغ علاقہ میں حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں دونوں ساتھی شدید زخمی ہوگئے تھے اور علاج کے دوران پریم کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس بہادر پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع