بہادر پورہ میں قتل کی سنگین واردات

   

حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں ایک اور قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ گزشتہ روز پیش آئی قتل کی واردات کا واقعہ تازہ ہی تھا کہ آج رات ایک روڈی شیٹر کا قتل کردیا گیا۔ اس واردات کے بعد عوام میں خوف و بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ بابو خان پر نامعلوم افراد نے بہادر پورہ علاقہ میں واقع ایک ہوٹل کے قریب حملہ کردیا اور اس حملہ میں روڈی شیٹر بابو خاں ہلاک ہوگیا۔ مقامی عوامی ذرائع کے مطابق مہلک ہتھیاروں سے لیس گروپ بابو خاں پر ٹوٹ پڑا اور فلمی انداز میں اس شخص کو دیکھتے ہی دیکھتے ڈھیر کردیا گیا۔بابو خاں حسن نگر علاقہ کا ساکن تھا جو سال 2013 میں پیش آئی ایک قتل کی واردات میں ملوث تھا۔اطلاع کے ساتھ ہی بہادر پورہ پولیس مقام واردات پر پہنچی اور ضابطہ کی کارروائی انجام دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ع