بہادر ہوں، لڑتی رہوں گی’: سی اے اے کے خلاف احتجاج کر جیل جانے والی صدف ظفر کو کانگریس نے دیا ٹکٹ

   

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض میں تمام پارٹیاں مصروف ہیں۔ ادھر کانگریس نے یوپی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں 125 امیدوار ہیں جن میں 40 فیصد خواتین ہیں۔ کانگریس نے شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کرنے والی صدف ظفر کو لکھنؤ سینٹرل سے ٹکٹ دیا ہے۔لکھنؤ سنٹرل سیٹ سے کانگریس کا ٹکٹ ملنے پر صدف ظفر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا، “میں پرینکا گاندھی کی شکر گزار ہوں، میں پہلے بھی بہادر تھی اور اب بھی بہادر ہوں۔ میں آئین کی اقدار کے لیے لڑتی رہوں گی۔ میرا مقابلہ بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے اور یوپی حکومت کے وزیر قانون برجیش پاٹھک سے ہوگا۔