بہاراور یوپی میں بجلی گرنے سے 31 افرادکی موت

   

پٹنہ ۔ بہار میں سمستی پور ، پٹنہ ، مشرقی چمپارن ، کٹیہار اور شیوہر اور اتر پردیش میں بجلی گرنے سے 31افراد فوت ہوگئے ۔ آسام میں سیلاب سے ایک اور شخص فوت ہوگیا ۔ادھر ممبئی اور آس پا س کے علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔بہار میں آج بجلی گرنے سے 26افراد کی موت ہوگئی جبکہ اتر پردیش میں بجلی گرنے سے 5افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 12زخمی ہوگئے ۔بہار میں اندورن ہفتہ بجلی گرنے کے واقعات میں سو سے زائد افراد فوت ہوچکے ہیں ۔سمستی پور سے یہاں موصول جانکاری کے مطابق ضلع کے روسڑا تھانہ علاقہ کے بٹہا گاوں میں بجلی گرنے سے دیپک کمار (12) ، سونو کمار (09) اور رودل پاسوان (28) کی موت ہوگئی ۔وہیں مسری گھراری تھانہ علاقہ کے لاٹ بسے پورا گاوں میں بھی بجلی گرنے کے واقعے میں دو سالہ انکت کمار کی موت ہوگئی ۔ اسی طرح مفصل تھانہ علاقہ کے بھوئی دھارا گاوں میں بجلی گرنے سے سریش مہتو (32) اور پوسا تھانہ علاقہ کے مور سانڈ گاوں میں کسان رام پڑتاپ مہتو (77 کی بھی موت ہوگئی ۔پٹنہ کے دلہن بازار تھانہ علاقہ میں بجلی کے تین ۔ تین مختلف واقعات میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ۔