پٹنہ : بہار میں سیلاب کی صورت حال لگاتار سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بوڑھی گنڈک ندی کا رِنگ باندھ ٹوٹنے سے مظفر پور کے شہری علاقوں میں سیلاب کا پانی گھس گیا ہے۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے کشتی بنا کر اونچی جگہ پر پناہ لے رہے ہیں۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ’’پانی بھرے ہوئے 3 دن ہو گئے ہیں، کسی طرح باہر نکل گئے، لیکن سامان سب ڈوب گیا۔ کوئی دیکھنے نہیں آیا۔‘‘
