بہارمیں121 اسمبلی نشستوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

   

پٹنہ10اکتوبر (یو این آئی) بہار اسمبلی کی جملہ243نشستوں میں سے پہلے مرحلے میں 121 نشستوں پر 6 نومبر کو ہونے والے انتخاب کیلئے جمعہ کے روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق بہار کی 121 اسمبلی نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ہی ان حلقوں کیلئے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے ، امیدوار 17 اکتوبر تک پرچہ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔