بہار:ہوائی جہاز کے ایندھن پر ویاٹ میں 25فیصد کمی

   

پٹنہ، 3جون (یواین آئی) بہار حکومت نے ہوائی جہاز کے آپریشنز اور مقامی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے ایوی ایشن فیول (اے ٹی ایف) پر وی اے ٹی (ویاٹ) کی شرح میں 25 فیصد کمی کی ہے ، جس سے ہوائی سفر سستا ہونے کی امید ہے ۔کابینہ سکریٹریٹ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (اے سی ایس) ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔