بہاری ورکروں پر حملے ، روپانی اور الپیش کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

   

مظفرپور(بہار) ۔22 جنوری ۔ ( راست) مظفرپور کی ایک عدالت نے پولیس کو گجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی اور کانگریس کے رکن اسمبلی الپیش ٹھاکر کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ عدالت ایک درخواست کی سماعت کررہی تھی جس میں ان دونوں پر گجرات میں بہاری مزدوروں اور محنت کشوں پر حملوں کیلئے اُکسانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ (ویسٹ) مظفرپور صباعالم نے ایک سماجی کارکن تمنا ہاشمی کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا ۔