پٹنہ : بہار میں کوویڈ کے لگاتار بڑھتے کیسوں کے باوجود ریاستی حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے انکار کیا ہے۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے کرائسیس مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ کی صدارت کے بعد ریاست میں شام 6 بجے سے نائیٹ کرفیو لگادیا۔ قبل ازیں حکومت نے رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو نافذ کیا تھا۔ اترکھنڈ کے ہریدوار میں کمبھ میلہ کے آخری شاہی اشنان کے بعد آج ریاستی حکومت نے نائٹ کرفیو لگادیا۔ کورونا کی دوسری لہر کے درمیان کمبھ میلہ کے انعقاد پر ہر گوشہ سے تنقیدیں ہوئی ہیں۔ اس دوران گوا کو جمعرات سے پیر تک لاک ڈاؤن کے تحت کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر پرمود ساونت نے چہارشنبہ کو پاناجی میں کہاکہ ریاست میں بڑھتے کورونا انفیکشن کے سبب لاک ڈاؤن ناگزیر ہوگیا۔