ارریا: بہار کے ارریا سے اس وقت کی سب سے بڑی خبر آرہی ہے۔ ضلع کے پلاسی تھانے کے کبیا گاوں میں بھوسا گھر میں آگ لگنے سے 6 بچوں کی جل کر موت ہوگئی۔ آتشزدگی کے حادثہ سے متعلق تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب، بتایا گیا کہ بھوسا گھر میں اچانک آگ لگنے سے یہ بچے اس میں پھنس گئے۔ آگ کی لپٹوں میں گھرکر 6 بچوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے بچوں کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔بھوسا گھر میں آگ لگنے کے بعد بچوں کو بچانے کے لئے آس پاس کے لوگ دوڑے، لیکن بچوں کو بچایا نہیں جاسکا۔ آتشزدگی کے حادثہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے موقع پر سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ بھیڑ میں شامل کچھ نوجوانوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن آگ میں پھنسے بچوں کو جب تک وہ لوگ نکال پاتے، تب تک معصوموں نے دم توڑ دیا۔ بھوسا گھر میں آگ کیسے لگی، اس بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوراً فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے بچوں کی نعش کو بھوسا گھر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے پاس کے ہاسپٹل بھیجا ہے۔ دوسری جانب، کبیا گاوں میں لوگ آتشزدگی کے حادثہ سے حیرت میں ہیں۔ آتشزدگی میں 6 معصوم بچوں کے سلجھنے سے گاوں میں ماتم کا ماحول ہے۔ بچوں کے اہل خانہ کا رو روکر برا حال ہوگیا ہے۔ آس پاس کے لوگ بچوں کے اہل خانہ کو تسلی دینے میں مصروف ہیں۔
