بہار اسمبلی الیکشن میں آج پہلے مرحلہ کی پولنگ

,

   

پٹنہ۔ 5 نومبر (ایجنسیز) بہار اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ جمعرات 6 نومبر کو مقرر ہے جس میں 18 اضلاع میں پھیلے 121 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔3کروڑ 75 لاکھ ووٹرس 1314 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ آر جے ڈی اور کانگریس و دیگر پارٹیوں کے مہاگٹھ بندھن اور برسراقتدار این ڈی اے کے درمیان جمعرات کی پولنگ میں سخت مسابقت کی توقع ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹرس سمراٹ چودھری اور وجئے کمار سنہا کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ امیدوار تیجسوی یادو پہلے مرحلہ کی پولنگ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نے اس مرحلہ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ 243 رکنی اسمبلی کے لگ بھگ نصف حلقوں کا اس مرحلہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔ اس مرحلہ کی انتخابی مہم گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی جس میں وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ، چیف منسٹر نتیش کمار ، اپوزیشن لیڈر وکانگریس ایم پی راہول گاندھی اور تیجسوی یادو نے مہم چلائی۔