بہار اسمبلی انتخابات:کانگریس اسٹار کمپینرس کی فہرست جاری

   

نئی دہلی، 2 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے ، پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت 40 اہم لیڈران کو بطور اسٹار کمپینر انتخابی میدان میں اتار دیا ہے ۔پارٹی نے کہا ہیکہ سبھی سینئر لیڈر 11 نومبر کو ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پارٹی امیدواروں کے ساتھ ‘انڈیا اتحاد’ کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے ۔کانگریس کی فہرست میں مرکزی لیڈران کے علاوہ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے ۔سی۔ وینوگوپال، سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ، ادھیر رنجن چودھری، سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار، طارق انور اور سچن پائلٹ جیسے اہم لیڈران کے نام شامل ہیں۔ان کے علاوہ پارٹی نے رندیپ سرجے والا، گورَو گوگوئی، سپریہ شری نیت، کنہیا کمار، پون کھیڑا، عمران پرتاپ گڑھی، جگنیش میوانی، پپو یادو اور فرقان انصاری کو بھی اسٹار کمپینر مقرر کیا ہے ۔ بہار اسمبلی کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی۔