پٹنہ 16ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے منگل کو بہار اسمبلی انتخابات کے لئے ایک انتخابی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ چیف نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر سنجیو سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ بہارریاستی کانگریس کمیٹی کی ریاستی الیکشن کمیٹی (پی ای سی) فوری اثر سے تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے منظوری دے دی ہے ۔