بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 1314 امیدوار میدان میں

   

پٹنہ، 20 اکتوبر (یو این آئی)بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 121 اسمبلی نشستوں پر 6 نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے آج امیدواروں کے نام واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد کل 1314 امیدوار میدان میں باقی رہ گئے ہیں۔الیکشن کمیشن سے موصولہ معلومات کے مطابق آج نام واپس لینے کی مہلت ختم ہونے کے بعد 6 نومبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کل 1314 امیدوار رہ گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کیلئے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر تھی، جس کے دوران 1690 امیدواروںنے اپنے پرچے داخل کیے تھے ۔ اس کے بعد 18 اکتوبر کو ہوئی اسکروٹنی میں 1375 امیدواروں کے نام درست پائے گئے ۔آج شام تک 61 امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لیے ،جس کے بعد 1314 امیدوار باقی رہ گئے ۔