قبل از وقت انتخابی منشور جاری کرنے پارٹیوں سے مطالبہ: چراغ پاسوان
نئی دہلی ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی حلیف جماعت لوک جن شکتی پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات کیلئے اپنا منشور جاری کریں۔ پارٹی صدر چراغ پاسوان نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال کے آخر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات ترقی کے ایجنڈہ پر لڑنا چاہئے ۔ ذات ، طبقہ یا ہندو مسلم مسائل پر انتخابات منعقد نہیں ہونے چاہئے ۔ انہوں نے دہلی کے حا لیہ انتخابات کا حوالہ دیا جس میں ترقی سے ہٹ کر دیگر امور چھائے رہے۔ اس سوال پر کہ ان کے اس ریمارک کا مطلب بی جے پی تو نہیں ہے، چراغ پاسوان نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈہ ترقی ہے۔
