بہار اسمبلی اور ضمنی انتخابات470 مرکزی مبصرین تعینات کرنے الیکشن کمیشن کا اعلان

   

نئی دہلی ۔28؍ستمبر ( ایجنسیز ) الیکشن کمیشن نے بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخاب اور کچھ ریاستوںکے ضمنی انتخابات کیلئے مرکزی مبصرین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے مختلف ریاستوں میں خدمات انجام دے رہے کل 470 افسران کو مرکزی مبصرین کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سرویس کے 320 افسران، انڈین پولیس سرویس کے 60 افسران اور انڈین ریونیو سرویس کے 90 افسران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئی آر اے ایس، آئی سی سے ایس جیسی خدمات سے افسران اس میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ تمام افسران بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخاب اور جموں و کشمیر (بڈگام اور نگروٹا)، راجستھان (انتا)، جھارکھنڈ (گھاٹسیلا)، تلنگانہ (جوبلی ہلز)، پنجاب (ترن تارن)، میزورم (ڈمپا) اور اوڈیشہ (نواپاڑا) میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے مقرر کیے جا رہے ہیں۔