بہار اسمبلی میں توسیع کیلئے بی جے پی کی کوئی تجویز نہیں : نتیش کمار

   

پٹنہ : بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں نئی تشکیل دی گئی کابینہ میں بی جے پی سے مشاورت کے بعد توسیع کی جائیگی لیکن فی الحال یہ معاملہ ہماری ترجیحات میں شامل نہیں۔ انہوں نے یہ بات ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جہاں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کابینہ کی توسیع میں جے ڈی (یو) اور بی جے پی کے درمیان پائے جانے والے اختلافات رکاوٹ بن رہے ہیں جس میں نتیش کمار سمیت جملہ 14 ارکان ہیں جبکہ قانونی طور پر بہار کی 243 رکنی اسمبلی کیلئے زیادہ سے زیادہ 36 وزراء بشمول وزیراعلیٰ کا تقرر کیا جاسکتا ہے۔