بہار اسمبلی چناؤ کے ساتھ جوبلی ہلز کا ضمنی چناؤ

   

22 نومبر سے قبل انتخابی مرحلہ مکمل کرنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ
حیدرآباد۔ 5 اکتوبر (سیاست نیوز) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اشارہ دیا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ جوبلی ہلز حلقہ کا ضمنی چناؤ ہوگا۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 22 نومبر تک بہار اسمبلی انتخابات کا عمل مکمل کرلیا جائیگا۔ 243 نشستوں پر مشتمل بہار اسمبلی کی میعاد 22 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی تیاریوں کی تفصیلات کے ساتھ اشارہ دیا کہ مختلف ریاستوں میں اسمبلی ضمنی چناؤ بھی بہار الیکشن کے ساتھ ہونگے۔ امید ہے کہ جاریہ ماہ کے اواخر تک کمیشن شیڈول جاری کردیگا ۔ نومبر کے پہلے ہفتہ میں رائے دہی ہوسکتی ہے۔ 1