بہار الیکشن : آر جے ڈی 135 اور کانگریس کا 60 سیٹوں پر مقابلہ !

   

پٹنہ ۔16؍اکتوبر ( ایجنسیز )کانگریس نے 48 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی۔ بہار کانگریس کے ریاستی صدر راجیش رام اور سی ایل پی شکیل احمد خان نے اپنی کٹمبا اور کدوا اسمبلی سیٹیں برقرار رکھی ہیں۔ فہرست میں تین خاتون امیدوار ہیں۔ مہاگٹھ بندھن پہلے مرحلے کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے چند گھنٹے قبل اتحادیوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کو طے کرنے میں کامیاب ہوا۔ باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔ اطلاعات کے مطابق آر جے ڈی135 اور کانگریس 60 سیٹوں پر مقابلہ کرے گی ۔