پٹنہ:8 اکٹوبر (یو این آئی) انتخابی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں سینئر شہریوں، معذوروں اور سروس ووٹرز کو ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی سہولت دی جائے گی۔ انتخابی کمیشن کے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق، جنری نمائندگی ایکٹ، 1951 کی شق 60(c) کے تحت 85 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ووٹرز اور معذور ووٹرز اپنے ووٹ ڈاک بیلٹ کے ذریعے دے سکیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ووٹرز کو نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے پانچ دنوں کے اندر ’فارم 12 ڈی‘ کے ذریعے اپنے بوث لیول افسر (BLO) کے ذریعے درخواست دینی ہوگی۔ اس کے بعد ووٹنگ ٹیم ان کے گھر جا کر ان کے ووٹ جمع کرے گی۔ انتخابی کمیشن نے بتایا کہ فائر فائٹنگ، صحت، بجلی، ٹریفک، ایمبولینس، ایوی ایشن اور طویل فاصلے کی سرکاری ٹرانسپورٹ سروسز میں کام کرنے والے اہلکار بھی اپنے ڈپارٹمنٹ کے نامزد نودل افسر کے ذریعے ڈاک بیلٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔