بہار انتخابات: شرد یادو کی بیٹی سبھاشنی کانگریس میں شامل، بہاری گنج سیٹ سے مقابلہ متوقع

,

   

نئی دہلی: لوک تانترک جنتا دل کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کی بیٹی سبھاشنی نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ایل جے پی کے سینئر رہنما کالی پانڈے بھی ان کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سبھاشنی بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں ۔سبھاشنی اور کالی پانڈے کانگریس کے سینئر قائدین پون کھیڑا، دیویندر یادو اور اجے کپور کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔اس موقع پر کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ “ہمیں فخر ہے کہ سبھاشنی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ہندوستان کی پارلیمانی جمہوریت میں ان کے والد کی بہت بڑا حصہ ہے ‘‘ ۔ شرد یادو کی تیس سالہ بیٹی سبھاشنی نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔