بہار اور اترپردیش سے ایک بھی مسلمان کو راجیہ سبھا ٹکٹ نہیں:ساجد ملک

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: راجیہ سبھاکے حالیہ ا نامزدگی میں مسلمانوں کو نظرانداز کرنے پر سخت افسوس اور زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی کارکن اور کانگریس کے لیڈر ساجد ملک نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو کو صرف مسلمانوں کے ووٹ سے مطلب ہے اور وہ مسلمانوں کو حصہ دینے میں یقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے آج یہاں جاری ایک سخت بیان میں کہا کہ آر جے ڈی نے دو سیٹ میں سے ایک بھی مسلمان کو نہیں دیا۔ اسی وطرح اکھلیش یادو نے تین سیٹوں میں ایک بھی مسلمان کو نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ آر جے دی نے منوج جھا کو دوبارہ ٹکٹ دیا۔ جب کہ دوسرے راجیہ سبھا رکن احمد اشفاق کریم کو ٹکٹ نہیں دیا۔ جب منوج جھا کو دوبارہ ٹکٹ دے سکتے ہیں تو پھر اشفاق کریم کو کیوں نہیں۔ اس سے لالو یادو کا مسلمانوں کے تئیں کیا نظریہ ہے آئینے کی طرح صاف ہوجاتا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا مسلمان صرف ووٹنگ مشین بن کر رہ گئے ہیں۔ مسلمان صرف ووٹ دیں اور کوئی حصہ نہ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ منوج جھا لالو یادو کو کتنے ووٹ دلائیں گے ؟ جب کہ مسلمان یکطرفہ طور پر لالو یادو کو ووٹ دیتے ہیںاگر مسلمان ووٹ نہیں دیتے تو لالو یادو اپنے ایک بھی امیدوار کو راجیہ بھیجنے کے قابل نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ لالو یادو نے اشفاق کریم کا ٹکٹ کاٹ کر ہریانہ کے سنجے یادو کو دیا ہے کیا وہ بہار میں آر جے دی کو ووٹ دلادیں گے ۔ ساجد ملک نے دعوی کیا کہ مسلمان تو جھولی بھر کر آر جے ڈی کو ووٹ دیتے ہیں لیکن یادو ووٹ مسلم امیدوار نہیں ملتا۔