بہار اور کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

   

پٹنہ ؍ سرینگر: بہار کے سیمانچل کے کئی اضلاع میں چہارشنبہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ادھر جموں و کشمیر میں بھی آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی کے مطابق بہار کے ارریہ، پورنیا، کٹیہار، کشن گنج، سہارسا اور مدھے پورہ میں صبح تقریباً 5 بجے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔