پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار شریف اور ساسارام میں رام نومی جلوس کے دوران پیش آنے والے واقعات کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ مکمل چوکس رہیں۔ شرپسندوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ اس پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی حالت میں کوئی خلل نہ پڑے۔ امن و امان کو مکمل طور پر برقرار رکھیں۔