پٹنہ ۔20؍ڈسمبر ( ایجنسیز ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی جانب سے حجاب کھینچنے کے واقعہ کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے ملازمت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق آیوش ڈاکٹر نصرت پروین ہفتہ کو ڈیوٹی جوائن کرنے والی تھیں جس سے یہ تنازعہ یہیں ختم ہوجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو شام 7بجے تک بھی وہ رجوع نہیں ہوئیں۔حکام نے بتا یا کہ پروٹوکول کے مطابق امیدواروں کو پٹنہ میں سیول سرجن کے دفتر میں رپورٹ کرنے کے بعدمتعلقہ کام کی جگہ پر رجوع ہونا تھا ۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ پروین پیر کو جوائن کرتی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے نئی ڈیڈ لائن بتائے بغیر کہا کہ پٹنہ صدر کے سبل پور پی ایچ سی کے سرجن وجے کمار جہاں پروین کی شمولیت متوقع تھی نے بھی تصدیق کی کہ خاتون ڈاکٹر نے ڈیوٹی جوائن نہیں کی ہے۔انہوں نے میڈیا سے کہا کہ آج تقریباً پانچ سے چھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی ہے اور پروین ان میں شامل نہیں ہے۔
آیوش ڈاکٹر نصرت پروین نے ابھی تک شمولیت اختیار نہیں کی ہے اور ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔
