نئی دہلی: کانگریس نے بہار حکومت کے دھرنا کرنے والوں کو سرکاری ملازمت نہ دینے کے اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے آمریت قرار دیا اور کہا کہ اب نوجوانوں سے حقوق کیلئے لڑنے کا حق چھینا جارہا ہے ۔کانگریس نے ٹوئیٹ کیا ، “ایک تو بھرتیاں نہیں نکلتی ہی، اگر نکلتی ہیں تو نتائج نہیں آتے ہیں ، اگر نوجوان مظاہر کریں تو نوکری نہیں ملے گی ، یہ غضب کی آمریت ہے۔اسکے ساتھ ایک پوسٹر لگایا گیا ، جس میں کہا گیا کہ حکومت بہار کا آمرانہ فرمان۔ مظاہرین کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی- سالوں سال تک بھرتیوں کو پھنسا کر رکھنے والی حکومت چاہتی ہے کہ لوگ مانگ بھی نہ کریں۔ واضح رہے کہ بہار حکومت نے کہا کہ کسی مطالبے پر مظاہرہ کرنے والے کے کیرکٹر سرٹیفکیٹ کو پولیس خراب کرسکتی ہے ۔