بہار میں جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، جن ادھیکارک پارٹی کے قومی صدر راجیش رنجن(پپو یادو) نے کہا کہ یہ حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے، ریاستی حکومت مافیاؤں اور غنڈوں کے رحم و کرم پر چل رہی ہے۔ پپو نے کہا کہ نتیش حکومت کا عروج ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بہار میں حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، نتیش نے بہار میں بدعنوانی کا نظام قائم کیا ہے، اور عوام کا حکومت پر سے اعتماد ختم ہوچکا ہے، بہار میں حکمران جماعت اور اختلافی جماعت نے سماجواد کے نام پر سماج میں زہر گھول رکھا جس کے نتیجہ میں پوری ریاست اور معاشرہ کا حال بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں سیلاب، بڑھتے جرائم ، خواتین پر ظلم ، بڑھتی بے روزگاری ،طلباءپر ہورہے مظالم ، سماجی اور سیاسی آلودگی کے خلاف 25 نومبر 2019 کو بہار اسمبلی کا گھیراﺅ جن ادھیکارک پارٹی کی سربراہی میں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی گھیراو کےلیے پٹنہ میں پرزور طریقہ سے تشہیری مہم جاری کی جاۓ گی اور عوام میں بیداری لائی جائے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے اراکین عاملہ نے کیا اجلاس میں پارٹی کے تمام صدور ومعتمدین کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔