بہار حکومت جلد ہی دو لاکھ سرکاری نوکریاں دے گی: نتیش کمار

   

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعہ کو کہا کہ بھرتی مہم کے تحت آنے والے مہینوں میں ریاست کے نوجوانوں کو دو لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملازمین کو بھی مناسب انکریمنٹ اور دیگر مراعات ملیں گی۔ پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ جے ڈی (یو) ہیڈکوارٹر میں امبیڈکر جینتی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نتیش نے کہا، “ہم نے، سات جماعتوں کے اتحاد نے ریاست کے نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔