بہار حکومت نے گزشتہ سال مرچکے قیدی کو رہاکردیا

   

پٹنہ: بہار حکومت نے جہاں آنند موہن سمیت 27 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وہیں اس نے گزشتہ سال نومبر میں مرنے والے ایک قیدی کو بھی رہا کر دیا ہے۔ 93 سالہ قیدی پتیرام رائے کا 10 نومبر 2022 کو بکسر جیل میں انتقال ہوگیا۔ پھر بھی بہار کی وزارت قانون نے اس کا نام ان 27 افراد کی فہرست میں شامل کیا جو اچھے اخلاق کے ساتھ 14 سال کی جیل کی سزا بھگتنے کے بعد رہا کیے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا جہاں آنند موہن کا نام 11 ویں نمبر پر تھا جبکہ پتیرام رائے کا نام 15 ویں نمبر پر تھا۔ پتی رام رائے جو عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، 10 نومبر 2022 کو بیماری کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ وہ ضلع کے سمری گاؤں کے رہنے والا تھا۔ راجیو کمار، سپرنٹنڈنٹ آف بکسر اوپن جیل نے کہا بہار حکومت سے جو فہرست ملی ہے، اس میں سے 4 اور قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ ایک رامادھر رام کو رہا نہیں کیا گیا کیونکہ اس پر عائد جرمانہ عدالت میں جمع نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے اہل خانہ کو اررہ ضلعی عدالت میں جرمانہ ادا کرنے کا امکان ہے اور اس کے بعد اسے رہا کر دیا جائے گا۔