بہار حکومت نے 2.61 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر زور دیا

   

پٹنہ: بہار کی نتیش کمار حکومت نے منگل کو مالی سال 2023-24 کے لیے 2.61 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں ریاست کی مالی حالت بہتر بتائی گئی۔ بہار قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کے لیے 2,61,885.40 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے، وزیر خزانہ وجے کمار چودھری نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے مرکز کی جانب سے امداد میں گرانٹ میں کمی آئی ہے۔ جبکہ مرکزی ٹیکسوں میں ریاست کا حصہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے لیے 2,61,885.40 کروڑ روپے کا مجوزہ بجٹ خرچ مالی سال 23-2022 کے بجٹ تخمینہ سے 24,194.21 کروڑ روپے زیادہ ہے۔