بہار :خواتین کو ہر ماہ2500 روپئے کا وعدہ

   

پٹنہ، 21 مئی (یواین آئی) آل انڈیا ویمن کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ اگر بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنتی ہے تو ہر ضرورتمند خاتون کے کھاتے میں ہرماہ 2500 روپے کی اعزازی رقم براہ راست بھیجی جائے گی۔ آج یہاں پریس کانفرنس میں’مائی بہن مان یوجنا‘ مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کے بعد الکا نے کہا کہ اس مہم میں کانگریس تمام خواتین سے گارنٹی فارم بھروائے گی۔ اس مہم میں شامل ہونے کیلئے ایک مس کال نمبر 8800023525 بھی جاری کیا ہے۔