نئی دہلی : /10 جون (ایجنسیز) بہار کے چمپارن میں ایک 65 سالہ مسلم شخص کو اشرار نے ان کے گھر میں گھس کر مار مار کر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پھولواریہ گاؤں میں شیخ واج الحق کو ان کے گھر کے اندر ایک ہجوم نے بے دردی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ماہ قبل شیخ واج الحق نے سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے اشرار نے انہیں قتل کردیا۔ حملہ کے مبینہ ویڈیو میں شیکھا جاسکتا ہے کہ چھ سے سات جنونی نے لاٹھیوں سے حق اور ان کے بیٹے مجیب الرحمان کو ان کے گھر کے باہر وحشیانہ حملہ کر رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی گئی ہے۔اس دوران مقامی لوگوں نے ویڈیو میں ابھیشیک جیسوال اور راہول جیسوال کی شناخت کی اور الزام لگایا کہ دونوں بی جے پی ایم ایل اے پون جیسوال کے قریبی ساتھی ہیں۔بھیم آرمی کے سربراہ اور ایم پی چندر شیکھر آزاد نے اس واقعہ کو ‘‘انتہائی افسوسناک اور قابل سزا’’ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ‘‘یہ صرف ایک تنازعہ نہیں تھا بلکہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا۔