بہار مستحکم نہیں تو صدر راج لگانا چاہئے: چراغ پاسوان نے نتیش کمار کو نشانہ بنایا

   

پٹنہ: بہار میں پابندی کے باوجود ایک بار پھر جعلی شراب کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ دنوں زہریلی شراب پینے سے ضلع چھپرا کے مختلف علاقوں سے کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں آئی تھیں، سرکاری اعداد و شمار میں مرنے والوں کی تعداد 70 بتائی جاتی ہے۔ لیکن اپوزیشن کے مطابق اموات کی تعداد اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ جعلی شراب کیس میں چراغ پاسوان نے نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہار میں موت نہیں بلکہ قتل ہے۔ چراغ پاسوان نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ شراب بنانے والوں کو تحفظ دے رہے ہیں این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا، ‘چھپرا میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کو چھپایا جا رہا ہے۔ 200 سے زیادہ لوگ مرے نہیں بلکہ ‘قتل’ ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی زبان ‘پوئےگے سے مروگے’ شرمناک ہے۔ شراب بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ پاسوان نے مزید کہا، ‘اگر ریاست وزیر اعلیٰ کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہے، تو صدر راج لگا دینا چاہیے۔