بہار میںموب لنچنگ ذہنی معذور نوجوان کا قتل

   

پٹنہ : بہار میں موب لنچنگ کے واقعات میں کوئی کمی نہیں ہورہی ہے۔ حال ہی میں پیش آئے ایک واقعہ میں بہار کے گیا ضلع واقع ڈوبھی تھانہ حلقہ میں ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو لوگوں نے چور سمجھ لیا اور پھر ایسی پٹائی کی کہ وہ موت کی نیند سو گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ دیپک کمار کو مقامی افراد نے شدید زدوکوب کیا ۔ دیپک کو فوراً مقامی اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔