بہار میں آر جے ڈی زیر قیادت عظیم کو اقتدار حاصل ہوگا

   

شہر کے ایک ادارہ کی بھی پیش قیاسی ۔ آر جے ڈی سب سے بڑی جماعت بھی بنے گی
حیدرآباد۔ جہاں ملک بھر میں پہلے ہی انتخابی نتائج کی پیش قیاسی کرنے والے تقریبا تمام اداروں نے بہار میں مہا گٹھ بندھن ( عظیم اتحاد ) کی شاندار کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے وہیں اب شہر کے ایک مارکٹ ریسرچ و پولنگ ایجنسی ای ٹی جی ۔ ریسرچ نے بھی راشٹریہ جنتادل کی قیادت والے اپوزیشن مہا گٹھ بندھن اتحاد کو اکثریت ملنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ای ٹی جی ریسرچ نے پیش قیاسی کی ہے کہ مہا گٹھ بندھن کو 114-126 نشستیں مل سکتی ہیں ۔ اس ایجنسی نے این ڈی اے اتحاد کیلئے 108-120 نشستوں کی پیش قیاسی کی ہے ۔ اس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ای ٹی جی ریسرچ کے مطابق دوسرے تمام اتحادیوں اور انفرادی جماعتوں کو پانچ سے کم نشستوں پر اکتفاء کرنا پڑسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایل جے پی کو دو تا پانچ نشستیں مل سکتی ہیں۔ آر ایل ایس پی ۔ بی ایس پی ۔ ایم آئی ایم اتحاد کو دو تا چار نشستیں مل سکتی ہیں۔ آزاد امیدوار دو تا پانچ
حلقوں سے کامیاب ہوسکتے ہیں۔ جبکہ جے اے پی کو زیادہ سے زیادہ ایک نشست مل سکتی ہے ۔ انفرادی طورپر جماعتوں کا جو موقف پیش کیا گیا ہے انکے مطابق راشٹریہ جنتادل کو 78-84 تک نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی کو 58-64 تک نشستیں مل سکتی ہیں۔ جے ڈی یو کو 44-50 نشستیں اور کانگریس کو 18-22 نشستیں مل سکتی ہیں۔ سی پی آئی ایم ایل 10 تا 14 نشستیں مل سکتی ہیں۔