اورنگ آباد (بہار) : شبہ کیا جاتا ہے کہ 22 سالہ آشنا اور اُس کی محبوبہ کو جو شادی شدہ تھی، اُس کے ارکان خاندان نے چاقوزنی کے ذریعہ ہلاک کردیا ہے۔ اُنھیں شبہ ہے کہ یہ عزت کے لئے قتل کا واقعہ ہے۔ اِس سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر تین کو تفتیش کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی اورنگ آباد (بہار) پنکج کمار نے اِس کا انکشاف کیا اور کہاکہ مقتولین کپاسیہ موضع کے متوطن تھے اور ازدواجی رشتے میں منسلک تھے۔
