٭٭ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہا کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی )پر بہار میں عمل نہیں کیا جائے گا ۔ نتیش کمار این ڈی اے کے پہلے ایسے حلیف ہیں جنہوں نے این آر سی پر عمل آوری کو مسترد کردیا ہے ۔ نتیش کمار کی جنتادل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) نے شہریت ترمیمی قانون 2019 ء کی حمایت کی ہے ۔ پارٹی کے نائب صدر پرشانت کشور نے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کرنے کے پارٹی کے فیصلہ کی مخالفت کی ہے ۔
