بہار میں این ڈی اے امیدواروں کا اعلان ، بی جے پی سے کوئی مسلم امیدوار نہیں

   

شاہنواز حسین ٹکٹ سے محروم ،پٹنہ صاحب سے شتروگھن سنہا کی جگہ روی شنکر پرساد اور بیگو سرائے سے گری راج سنگھ کو ٹکٹ

نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے نے لوک سبھا انتخابات کے لئے آج بہار کی کل 40 میں سے 39 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا۔بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انچارج بھوپندر یادو نے بی جے پی کے ریاستی صدر نتیانند رائے جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی جنرل سکریٹری آرسي پي سنگھ، جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ، لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صوبائی صدر پشوپتی کمار پارس اور ایل جے پی ممبر اسمبلی راجو تیواری کی موجودگی میں یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں این ڈی اے کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کی مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں دوبارہ مضبوط حکومت بنے گی۔بی جے پی 17 سیٹ پر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو 17 سیٹ پر جبکہ رام ولاس پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)کو6سیٹیں ملی ہیں۔لوک سبھا انتخابات کے لیے این ڈی اے کی لسٹ جاری کرتے ہوئے ہفتہ کو بی جے پی کے بہار انچارج بھوپیندر یادو نے پٹنہ صاحب سے بی جے پی رہنما شتروگھن سنہاایم پی ہیں جو کہ بی جے پی کی تنقید کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ 2014 میں بھاگلپور سے لوک سبھا انتخاب ہارنے والے شاہنواز حسین کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرنے والے اور معروف اداکار سے سیاسی رہنما بنے شتروگھن سنہا کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے بہار سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔2014 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت کر ایم پی بنے سنہا کے رشتے بی جے پی کے ساتھ تب کشیدہ ہو گئے جب ان کو کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی۔تب سے ہی پارٹی کی پالیسیوں اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کی وہ کھلے عام تنقید کرتے رہے ہیں ۔وہیں اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر چرچہ میں رہنے والے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی ناراضگی کے باوجود ان کو موجودہ پارلیمانی حلقہ نوادا کی جگہ بیگوسرائے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ راجیو پرتاپ روڈی کو سارن سے امیدوار بنایا گیا ہے۔سال 2014 میں بھاگلپور سے لوک سبھا انتخاب ہارنے والے شاہنواز حسین کا بی جے پی نے ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان کو جموئی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ عام انتخابات میں جے ڈی یو، این ڈی اے سے الگ ہو کر میدان میں اتری تھی۔ جے ڈی یو نے 38 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا لیکن صرف دو سیٹوں پر ان کو جیت ملی تھی۔