پٹنہ: این ڈی اے کا مطلب نتیش کمار اور نتیش کا مطلب این ڈی اے ہے۔ یہ کہنا ہے جنتا دل یونائیٹڈ کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین اوپیندر کشواہا کا۔ ان کے مطابق بہار میں این ڈی اے اس وقت تک موجود ہے جب تک نتیش اس کا چہرہ ہیں۔ کشواہا کے اس بیان کے بعد ایک بار پھر بی جے پی کے ساتھ لفظوں کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ حالانکہ اس پیر کو مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے پٹنہ جاکر بیان دیا کہ نتیش ہی چہرہ ہیں، لیکن اس کے بعد کشواہا کے بیان کی کیا ضرورت ہے، یہ ان کی پارٹی کے بیشتر لیڈروں کی سمجھ سے باہر ہے۔