بہار میں این ڈی اے کو 38 ، انڈیا اتحاد کو صرف2 سیٹیں!

   

آخری مرحلہ کی ووٹنگ ختم ہوتے ہی ایگزٹ پولس شروع
پٹنہ : بہار سمیت ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے آخری مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج 4 جون کو سامنے آئیں گے۔ تاہم بہار کی 40 سیٹوں سمیت ملک بھر کی لوک سبھا سیٹوں پر ایگزٹ پول آنے شروع ہو گئے ہیں۔ ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق بہار میں این ڈی اے کو ایک بار پھر برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ریپبلک بھارت۔میٹریز کے ایگزٹ پول کے مطابق بہار میں این ڈی اے کو 32 سے 37سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ انڈیا اتحاد کو 2تا7 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق بہار میں این ڈی اے کو 29 سے 33 سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں۔ ایکسس مائی انڈیا کے مطابق بہار میں بی جے پی کو 13 سے 15 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وہیں جے ڈی یو کو 6 سے 7 سیٹوں کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے جبکہ انڈیا اتحاد کو 7 سے 10 سیٹیں مل سکتی ہیں۔