پٹنہ : ریاست بہار کے مختلف علاقوں میں بجلی گِرنے اور بارش سے متعلق حادثات میں 22 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر کسان تھے جو بجلی گِرنے کے وقت کھیتوں میں کام کررہے تھے۔ زیادہ سے زیادہ 6 افراد مشرقی چمپارن میں اور 16 افراد مغربی چمپارن، ارریہ، مظفر پور، سارن اور بانکا اضلاع میں ہلاک ہوئے ہیں۔ چیف منسٹرنتیش کمار نے مرنے والوں کے قریبی رشتے داروں کیلئے 4.4 لاکھ روپئے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے عوام سے احتیاط برتنے اور چوکنا رہنے کی خواہش کی ہے۔