بہار میں بجلی گرنے سے 5 افراد کی موت

   

پٹنہ :بہار کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران کل آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ تین لوگوں کا تعلق نالندہ ضلع سے ہے، جب کہ بنکا اور مدھوبنی میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس چار لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ نتیش نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے تین اضلاع میں 5 لوگوں کی موت افسوسناک ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ تمام مرنے والوں کے لواحقین کو فوری طور پر 4۔4 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا گرانٹ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسم میں تمام لوگوں کو پوری چوکسی اختیارکرنی چاہیے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ تجاویز پر عمل کریں۔ خراب موسم میں گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بہار میں گزشتہ پندرہ دن میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً ڈیڑھ درجن لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔